لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور میں چوتھی جماعت کا طالبعلم سرکاری اسکول کے اساتذہ کی جانب سے زبردستی نکالے جانے پر والدہ کے ہمراہ عدالت پہنچ گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری اسکول سے چوتھی کلاس کے طالب علم کو زبردستی نکالے جانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت 7سالہ بچہ والدہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا جبکہ عدالت نے سی ای او جھنگ سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔درخواست میں بچے کی والدہ نے موقف اختیار کیا کہ میں بیٹے کو پڑھا لکھا کر بڑا آدمی بنانا چاہتی ہوں لیکن میرے بچے اظہر کو سرکاری اسکول کی استانی نگہت نے زبردستی نکال دیا۔والدہ نے عدالت سے درخواست کی کہ بیٹے کو متعلقہ اسکول میں دوبارہ داخلہ دینے کا حکم صادر کیا جائے تاکہ میرا بیٹا دوبارہ اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے