کوالا لمپور (مانند نیوز ڈیسک) ملائیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 18افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 14 کوبچا لیا گیا۔ کشتی میں 50افراد سوارتھے۔ملائیشیا کی وزارت صحت کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ تینجنگ بلا کے سمندری علاقے میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار کشتی میں 50غیرقانونی مہاجرین سوارتھے۔ ڈوبنے والے 14افراد کوبچا لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کشتی خراب موسم کے باعث ڈوبی۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 133اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔ تیز ہوائیں اورشدید بارش آپریشن میں رکاوٹ کا سبب بن رہی ہیں۔