بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ کے پیش اماموں کو ماہانہ اعزازیہ کے لیے 2 کروڑ83 لاکھ روپے فنڈ اے سی اکاؤنٹ منتقل ہوگیا، ضلع بھر کے 798 پیش اماموں کو بہت جلد اعزازیہ کی پہلی قسط ادا کی جائے گی، پیش اماموں کو اعزازیہ محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کی طرف سے دیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں پیش اماموں کو ماہانہ دس ہزار روپے اعزازیہ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت  محکمہ اوقاف کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بٹ خیلہ کے اکاؤنٹ میں 2 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل ہوچکے ہیں جو ائندہ تین چار دن میں تمام مساجد کے پیش اماموں کو 30 ہزار روپے فی کس کے حساب سے ادا کئے جائیں گے اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ نے فنڈ ریلیز ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے دس ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ہر تیسری ماہ مشترکہ طور پر 30 ہزار روپے کے چیک کی صورت میں رجسٹرڈ ہونے والے علما کو ادا کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں موجود مساجد اور اور پیش اماموں کے بارے میں چار سال پہلے ملاکنڈ لیوی اہلکاروں نے سروے کرکے رجسٹریشن کرائی ہے، فی الحال اس میں نئی پیش اماموں کے اندراج کے لیے اوقاف کی طرف سے اجازت نہیں ملی، اگر کوئی اس میں اندراج کرنا چاہتے ہیں تو وہ اوقاف کی طرف سے دوسری اعلان تک انتظار کریں گے، انہوں نے کہا کہ پیش اماموں کو اعزازیہ کی ادائیگی کے لئے ضلعی انتظامیہ ائندہ چند دنوں میں ایک تقریب منعقد کریں گے جس میں مقامی منتخب ممبران بھی شرکت کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے