جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویلج کونسل 4 غنڈی 1 سے جنرل کونسلر نشست کی امیدوار حاجی سلیم افریدی، کسان کونسلر غازی افریدی، حاجی مولا جان،ملک شعور،حاجی فولاد و دیگر نے کہا کہ علاقے میں عوام کو کئی مسائل کا سامنا ہیں جسمیں تباہ حال سڑکیں، سکول، منشیات کا خاتمہ، بے روزگاری،پانی وغیرہ شامل ہیں ایسے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے انھوں نے کہا کہ نیک جزبے و ترقی یافتہ سوچ سے میدان میں نکلے ہیں اور اگر منتخب ہونے کے بعد فنڈ نہیں ملا تو خود اپنی مدد آپ کے تحت اپنے جیب سے بھی خرچ کر کے عوام کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔ اس موقع پر دیگر مشران نے حاجی سلیم افریدی اور عازی افریدی کے حمایت کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا اعلان کیا۔