نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ رسالپور پولیس کی کامیاب کاروائی۔اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والا ملزم گرفتار۔ملزم کا اعتراف جرم۔مالمسروقہ برآمد۔4-11-2021کو فتح خان ساکن مٹہ سوات نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور اُس کا ساتھی رسالپور بھوسہ خریدنے آئے تھے۔کلنجر میرہ میں دو افراد نامعلوم نے ہم سے اسلحہ کی نوک پر 03 لاکھ 18 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ASPکینٹ بلال احمد نے سلیم خان SHO رسالپور کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کی۔سائینسی طریقہ تفتیش سے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے روان ولد اسرار ساکن میار مردان کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزم کی نشاندہی پر ملزم کے حصے کی نقدی برآمد کر لی گئی۔دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلِئے ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپے جاری ہیں۔