تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل میئر کے امیدوار خاور خان مہمندغر کلے تخت بھائی حجرہ زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین شاہد علی خان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب نعروں کا وقت ختم ہوگیا ہے اور خدمت کا وقت آگیا ہے۔ میرے خاندان یعنی میرے والد صاحب سابق صوبائی وزیر افتخار خان مہمند نے اس علاقے کے لوگوں کے بے پناہ خدمت کی ہے جو آج بھی تحصیل تخت بھائی کے عوام کو  یاد ہیں۔  ہم مختلف سروے کو مسترد کرتے ہیں۔  اگر خدا نے موقع دیا تو اس تحصیل میں ریکارڈ توڑ ترقی کام کروں گا اور حکومت سے فنڈ لے کر یہاں لگا کر ایک مثال قائم کروں گا۔  میرے والد صاحب نے بے شمار میگا پروجیکٹ یہاں لائے ہیں  وہ آپ لوگوں کو گیس،  روڈ، کالجز، بے شمار نوکریاں اور  ترقی کام کی شکل میں نظر آئے گا میں اس تحصیل میں انقلابی خدمت کروں گا اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کرے – اس موقع پر زکواۃ کمیٹی چیئرمین دامن کوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظامت میں تحصیل پر پی ایم ایل اور جماعت اسلامی کا دور بھی گزر چکا ہے اس نے کیا کیا ہے وہ آپ لوگوں کے سامنے ہیں انھوں نے صرف اجلاس اور تنقید پر وقت  ضائع کیا ہے کوئی بڑا ترقیات ترقی کام نہیں کیا ہے۔ خاور خان مہمند کی جیت ہمارے علاقے تحصیل تخت بھائی کی غریب عوام کا جیت ہوگا، آپ لوگوں کو خدا نے اس مشکل گھڑی میں ایک محنت کش اور تعلیم یافتہ لیڈر دیا ہے جو خاور خان مہمند کی شکل میں ہے غریبوں کی مشکلات کا خاتمہ اور ترقی کے کاموں کا ریکارڈ خاورخان مہمند کی نظامت میں ہوگا – عوام نے کرپٹ اور سر سبز باغ دکھانے والوں کو مسترد کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آتے ہی صحت کے شعبے میں بہت سارے کام کیے ہیں اور انہوں نے غریبوں کے لئے صحت کارڈ کی شکل میں ایک تحفہ دیا ہے جو اب ہر غریب استعمال کر سکتے ہیں -جبکہ اس موقع پر جنرل کونسلر دامن کوہ 2 کے امیدوار جہانگیر خان،  یوتھ کونسلر کے امیدوار محمد حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر موسی خان، مومن خان،  بلال خان،  ابرار، اکرام ماموں اور ریٹائر ایجوکیشن آفیسر احمد گل اور دیگر علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی آخر میں ملک عظیم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی اور یو سی دامن کوہ کے زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین شاہد علی خان نے آئے ہوئے تمام معزز مہمانوں  اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے ان جلسے کو کامیاب کر کے مخالفین کو دکھایا کہ جیت پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا اور ہمارا تحصیل میئر خاور خان مہمند ہوگا-

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے