ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن کی نگرانی میں مختلف سکولوں میں ویکسینیشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل سکول میں 360 طلبہ، تعمیر وطن سکول میں 160 طلبہ، گورنمنٹ کالج فار مینجمنٹ سائنسز میں 71 طلبہ، ڈائیوو اڈہ 08 افراد، فوارہ چوک 92 افراد اور گلیات سوزوکی سٹینڈ پر 35 افراد کی ویکسینیشن عمل میں لائی گئی۔