پھالیہ (مانند نیوز ڈیسک) پھالیہ میں ٹاہلی اڈا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 8افراد جاں بحق اور 8زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہا الدین کی تحصیل پھالیہ میں ٹاہلی اڈا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں بس کی زد میں آکر 8 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ دھند کے دوران بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد سڑک کے قریب مہندی میں شرکت کیلئے اکٹھے ہوئے تھے، مسافر بس کو قبضہ میں لے لیا گیا جب کہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا  ور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے منڈی بہاالدین میں بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔عثمان بزدار نے حادثے سے متعلق آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے