ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی قیادت میں بلدیاتی الیکشن اور امن وامان برقرار رکھنے کےلئے پولیس کا شہر بھر میں فیلگ مارچ ،اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ سے شروع ہونے والے فیلگ مارچ شہر کے مختلف شاہراؤں اور چوراہوں سے ہوتا ہوا ۔اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں اختتام پذیر ہوا ۔ پولیس کے فیلگ مارچ کا مقصد علاقہ میں امن وامان کی صورتحال پر قابو پانا تھا۔