لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری سے نیا پاکستان صحت کارڈ فلاحی منصوبے کا آغاز ہوگا، 31 مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس صحت کارڈ ہوگا۔ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں صحت کے شعبے کو یکسر نظر انداز کیا گیا، سابق دور حکومت میں صحت کا بجٹ 169 ارب روپے تھا، جسے بڑھا کر 399 ارب روپے کردیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن میں صحت کارڈ پہلے ہی تقسیم کئے جا چکے ہیں، اگلے ماہ صحت کارڈ کا اجرا ہوگا، پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن سے کیا جائے گا جس کے بعد پنجاب کے دیگر 6ڈویژنز میں نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہرخاندان کو 10 لاکھ روپے سالانہ مفت علاج کی سہولت میسرہوگی، پنجاب کے 3 کروڑ خاندان اور ساڑھے 11 کروڑ عوام اس کارڈ سے مستفید ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے