پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گور گٹھری میں قائم زنانہ پولنگ سٹیشن پر پولنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے پولنگ سٹیشن کے باہر خواتین ووٹرز نے احتجاج کیا ہے۔مشتعل خواتین ووٹرز کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے زیادہ ہو گیا ہے ہمیں ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیا۔ریٹرننگ آفیسر گل بانو نے اس حوالے سے تسلیم کیا ہے کہ وقت پر پولنگ شروع نہیں کرا سکے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی عمل کے لیے انتظامات کر رہے ہیں، ووٹرز کو اضافی وقت دیں گے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ووٹنگ کا یہ سلسلہ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے