پاراچنار(نامئندہ مانند)ضلع کرم انتظامیہ کی جانب سے گرفتار کئے گئے پاراچنار کے صحافی ساجد کاظمی تاحال رہا نہ ہوسکے صحافیوں نے ساجد کاظمی کی گرفتاری کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کل سے قبائیلی اضلاع سمیت ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاراچنار ضلع کرم سے نجی ٹی وی سمیت مختلف اداروں کے لئے کام کرنے والے صحافی ساجد کاظمی کو گزشتہ دنوں سرکاری فلیٹ خالی کرانے کے لئے پراپرٹی ایکٹ کے تحت ضلعی انتظامیہ نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ بقاعدہ الاٹمنٹ کے بعد ساجد کاظمی اپنے کمسن بچیوں اور اہلیہ کے ساتھ فلیٹ میں رہائیش پذیر ہیں ساجد کاظمی کی رہائی کے لئے کل سے صحافیوں نے قبائیلی اضلاع سمیت ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے صدہ اور پاراچنار پریس کلبوں سمیت قبائیلی اضلاع کے پریس کلبوں سے تعلق رکھنے والےصحافیوں نے اپنے اپنے پریس کلبوں کے کابینہ و ممبران کے اجلاس کل طلب کر لئے ہیں جس میں احتجاج کو عملی جامہ پہنایا جائے گا اور کل سے احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی صحافیوں نے ساجد کاظمی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اورکہاہے کہ ساجد کاظمی کا فلیٹ کے حوالے سے کیس عدالت میں چل رہا ہے اس کے باوجود اے سی اپر کرم کی جانب خصوصی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ساجد کاظمی کو گرفتار کر لیا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے