جمرود (مانند نیوز ڈٰیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹاون ون کے بلدیاتی امیدوار نصیب گل، حاجی سعید، جانس خان، سیمیت دیگر نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ دس دن قبل اسسٹنٹ کمشنر جمرود کو ٹاون ون کے غاڑیزہ میں خواتین کیلئے پولنگ سٹیشن کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ وہاں خواتین کی آبادی زیادہ تھی لیکن اسسٹنٹ کمشنر نے غاڑیزہ سے خواتین کا پولنگ سٹیشن وزیر ڈھنڈ منتقل کردیاانہوں نے کہا کہ جب ہمارے پولینگ ایجنٹ پولینگ سے پہلے مذکورہ پولنگ سٹیشن پہنچی تو انہیں پولنگ سٹیشن میں بیلٹ بکس بھرے ہوئے ملے جس پر ہماری پولنگ ایجنٹوں نے اعتراض کیا جس پر انہیں ڈرایا دھمکایا،جس کے بعد ہماری پولنگ ایجنٹوں نے پولینگ کا بائیکاٹ کیا اورٹاون ون کے ہم سترہ بلدیاتی نمائندوں نے بھی اپنا ریکارڈ احتجاج کرایا لیکن مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر پولینگ کو جاری رکھا گیا اور ہماری سادہ لوح خواتین کو بیلٹ پیپر مہیا کرنے کے بعد ان سے لے لیئے جاتے اور انہیں کہا جاتا کہ آپ کا کام ختم ہوگیا ہے،انہوں نے مذکورہ پولنگ سٹیشن پر پولنگ منسوخ کرنے اور دوبارہ پولنگ کرانے کا مطالبہ کیا۔