تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل تخت بھائی میئر شپ کا تاج  جمیعت علماء اسلام پاکستان کے امیدوار حافظ محمد سعید لے اڑے۔ حافظ محمد سعید نے 45881ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں – سیاسی پارٹیوں کے نامزد امیدوار وں کا کانٹے دار مقابلہ ہوا۔مسلم لیگ ن ممتاز خان مہمند۔33713ووٹ-پی ٹی آئی خاور خان مہمند۔21327ووٹ-جماعت اسلامی معزواللہ خان مہمند۔ 17567ووٹ-عوامی نشنل پارٹی ناصر بھادر خان۔ 17193ووٹ- آزاد امیدوار آیاز علی۔985ووٹ- لیں — 17 یونین کونسلوں پر مشتمل تحصیل تخت بھائی۔ جس کے لئے 272پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں۔ جن میں کل ووٹرز کی تعداد 363837ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعد اد 205718ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 158119ہے جن میں 60 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے ہیں۔ جس کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کے نامزد امیدوار وں کا کانٹے دار مقابلہ ہوا۔امیدواروں میں پرانے سیاسی کھلاڑیوں کے جانشین شامل ہیں۔ تحصیل کونسل تخت بھائی میئر کے مکمل نتائج۔کل 272 پولینگ اسٹیشنوں کے سرکاری نتائج جاری کردیئے گئے۔تحصیل تخت بھائی میں بلدیاتی انتخابات سخت سردی کے موسم میں  بخیر وخوبی انجام پائے۔بروقت تعاون سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ایا۔انتخابات کے اس بڑے عمل کو احسن طریقے سے سرانجام دینے میں ھم،ڈپٹی کمشنر مردان۔اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی۔ایڈینشنل اسسٹنٹ کمشنرز  تخت بھائی انکی پوری ٹیم،ڈی پی او مردان انکی پوری فورس،ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل۔انتخابی عملے،مقامی الیکشن کمیشن اور انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں۔سپورٹروں۔پولینگ ایجنٹوں۔فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے محنتی ورکینگ جرنلٹس۔پریس فوٹوز گرافر کے ساتھ ساتھ  تمام  سیاسی جماعتوں کے قائدین ورکروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنکی رہنمائی اور بروقت کوشیشوں سے بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ پرامن اور خوشگوار ماحول میں اختیتام پزیر ہوا۔  تمام امیدواروں  علاقے کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں۔ کہ تمام تر انتخابی تلخیوں کو بھلاکر معاشرے کے مستحق افراد کی خدمت کے ساتھ ساتھ دور داراز پسماندہ علاقوں کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے