اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے کامیاب انعقاد پردفتر خارجہ کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام اداروں اور ان سے متعلقہ شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو عزت اور کامیابی عطا فرمائی،افغانستان کیلئے ٹرسٹ فنڈ کے قیام میں کامیاب ہوگئے،افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد لائے،یہ بہت بڑی پیشرفت ہے،اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اللہ تعالی نے پاکستان کو سرخرو کیا،20 وزرائے خارجہ اور 10 نائب وزرائے خارجہ کا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس شرکت کرنا پاکستان بڑی کامیابی ہے،437وفود پاکستان میں منعقدہ اس تاریخی اجلاس میں شریک ہوئے،وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان،سعودی عرب نے ملکر کردار ادا کیا،مسئلہ طالبان کا نہیں،مسئلہ 38ملین افغان عوام کا ہے،افغان عوام بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں،افغانستان کو ادویات،خوراک، کی فوری ضرورت ہے،تنخواہ دینے کے پیسے ہوں گے تو اسکولز بھی چلیں گے،عوام کے نکتہ نظر سے امریکا کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا چاہیے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتنے ممالک کے نمائندگان کا پاکستان آنا بہت بڑی پیشرفت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی، سینیٹ، اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،دفتر خارجہ کے عملے نے محنت کرکے کانفرنس کو کامیاب بنایا،وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور غیر ملکی میڈیا، جنہوں نے اس غیر معمولی اور تاریخی اجلاس کو رپورٹ کیا ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو اقوام عالم میں ہمیشہ سرخرو رکھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے