اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔این سی او سی کے مطابق تیس سال سے زیادہ عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل ہوں گے۔بوسٹر ڈوز یکم جنوری سال 2022سے لگوائے جا سکے گی، بوسٹر ڈوز کیلئے پسند کی ویکسین لگوائی جاسکے گی۔ خیال رہے کہ 3 دسمبر سے سندھ بھر میں اومی کرون وائرس کے پیش نظر بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق بوسٹر کے لیے پہلی ویکسین کے 6 ماہ مکمل ہونا لازمی ہیں، بوسٹر ڈوز ابتدائی طور پر 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جارہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے