پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں وہیل چیئر پر انتخابی مہم چلانے والے امیدوار سلیم بھی کامیاب ہوگئے۔ حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارسلیم مسیح نے اپنی وہیل چیئر پر بھرپور الیکشن مہم چلائی اور جب انہوں نے اپنی بیماری، معذوری اور شدید سردی کی بھی پرواہ نہیں کی تو حسب توقع اپنے حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیابی بھی حاصل کرلی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ معذوری تب تک کچھ نہیں جب تک انسان خود ہار نہ تسلیم کرے۔ سلیم مسیح نے وہیل چیئر پر بیٹھے بیٹھے وہ کر دکھایا جو اس کے مقابلے میں تندرست لوگ نہیں کر سکے۔ ایسے لوگ ہمارے معاشرے میں جیتی جاگتی مشعل راہ ہیں۔سلیم مسیح کی کامیابی کے بعد ان کو اہل علاقہ کی جانب سے بھر پور مبارکباد پیش کی گئی اور انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔واضح رہے کہ سلیم مسیح یوسی 30 چراغ آباد سے اقلیتی نشست پر امیدوار تھے۔ انہوں نے اے این پی کے ٹکٹ پر سیٹ جیتی جبکہ ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے