لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہورمیں شدید دھند کے باعث بابوصابوموٹروے پر 6گاڑیاں ٹکرانے سے 3افرادجاں بحق اور10زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں بابو صابو موٹروے پر 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے