جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام پاکستان تحصیل جمرود کے لئے نامزد امیدوار برائے تحصیل چیئرمین شپ مولانا سعید خان،ضلعی جنرل سیکرٹری سید کبیر آفریدی،سیکرٹری اطلاعات فاٹا قاری جہاد شاہ،مولانا گل نواز،مولانا درویش اور دیگر نے جمرود پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کے ساتھ دارخوستیں جمع کی ہے اگر ان پر عمل در آمد نہ کیا گیا اور الیکشن کمیشن نے سرکاری نتائج جاری کئے تو انکو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا بلکہ پاک افغان شاہراہ کو بند کرکے پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان ہوگا۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ خواتین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کرائے جائے۔پریس کانفرنس شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ تحریک اصلاحات پاکستان نے اصلاحات کا گلہ گھونٹتے ہوئے اصلاحات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دھاندلی کے تمام ریکارڈ تھوڑ دئے ہیں۔تحریک اصلاحات پاکستان پارٹی نے خواتین پولنگ اسٹیشن میں بھرپور دھاندلی کی ہے جس کے تمام لوگ گواہ ہے۔بلدیاتی انتخابات میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن عملہ کا کردار مکمل طور پر جانبدار تھا۔