ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعلی شیر کا میس ویکسینیشن سینٹر جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد کا دورہ۔انہوں نے جاری ویکسینیشن کا معائنہ کیا اور سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انہو ں نے تما م شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی ویکسینیشن جلد از جلد کروائیں تا کہ ہمارا ضلع کو رو نا جیسی بیما ری سے نجا ت پا سکے۔قبل ازین انہو ں نے مختلف مارکیٹس کا معائنہ کیااورریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔