گوجرانوالہ (مانند نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل کردیئے گئے۔ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل کردیئے گئے۔ مقتولین کی شناخت شہزاد اور حنیف کے نام سے ہوئی جن کا جواد خان سے جھگڑا ہوا تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول شہزاد کا گذشتہ روز جواد خان کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، شہزاد اپنے بھائی حنیف کے ساتھ گھر جا رہا تھا، کہ راستے میں گھات لگائے ملزم جواد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بھائیوں پر فائرنگ کر دی، شہزاد اور حنیف گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق مقتول حنیف کی بیوہ کی درخواست پر تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم جواد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاجبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا،قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے