اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوائے  جانے کی تعداد اب 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ  ملک بھر میں کل کورونا ویکسین لگوائے جانے کی تعداد اب 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی ۔ پنجاب صوبوں میں سب سے آگے ہے جہاں 68% اہل آبادی کو کم از کم 1 خوراک ملی ۔ کے پی میں 57 فیصد، سندھ میں 51 فیصد اور بلوچستان میں 38 فیصدہے۔ بلوچستان نے دسمبر میں بہت اچھا کام کیا ہے اور ویکسینیشن میں تیزی سے اضافہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے