اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے تمام متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری میٹنگ کے دوران بنائی گئی ان کی تصویر یا ویڈیو فوٹیج میڈیا کو جاری نہ کریں، اسی لیے گزشتہ روز نینشل سیکیورٹی کے اجلاس میں پی ایم ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی اس نیشنل سیکیورٹی میٹنگ کی ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس آئی کو نہیں دکھایا گیا.جنرل ندیم انجم نے ایک پرانی روایت کو دوبارہ جنم دیکر ایک اچھا قدم اٹھایا ہے، انٹیلیجنس سروس کا بنیادی اصول ہی یہی ہوتا ہے کہ میڈیا کی نظر سے دور رہا جائے اور کسی قسم کی تشہیر نہ کی جائے جس پہ کم ہی عمل ہوتا رہا ہے، اس لیے ڈی جی آئی ایس آئی منتخب ہونے کے بعد جنرل ندیم انجم کی کوئی تصویر یا ویڈیو فوٹیج نظر نہیں آئی، جنرل ندیم انجم کے اس اقدام کو کافی سراہا جا رہا ہے…فوٹیجز اور تصاویر میں نظر نہ آنے پہ پروپگنڈہ کیا گیا کہ شاید حکومت، فوج اور آئی ایس آئی میں گڑ بڑ چل رہی ہے یا شاید انہیں اس اجلاس میں نہیں بلایا گیا تو ایسا کچھ نہیں ہے یہ ڈی جی آئی ایس آئی کی ہدایات پر ہوا کہ وہ ویڈیوز اور تصاویر میں نظر نہ آئیں جو کہ انٹلیجنس کا بنیادی اصول بھی ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے