ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے لوگوں سے بیک وقت بات کرنے اور انکے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ حل کے حوالے سے ہر ماہ آن لائن کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد حصہ لیتی ہے۔ اسی سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی زیر صدارت آن لائن کھلی کچہری اور سٹیزن فیڈ بیک کالز کا انعقاد کیا گیا جہاں ضلع بھر سے لوگوں نے بھر پور شرکت کی، گوگل فارم کے ذریعے اپنے مسائل تفصیل سے بھیجے اورکمنٹس/ کالز کے ذریعے بھی اپنے مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ مسائل کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اجلاس میں موجود متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ٹی ایم اے ایبٹ آباد، ٹی ایم او حویلیاں، واسا، ضلعی پولیس اور دیگر تمام اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سوشل میڈیا اور ٹیلی فون لائنز کے ذریعے ضلع بھر کے لوگوں تک رسائی اور لوگوں کی بھر پور شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی لوگ دیگر طریقہ کار کے علاوہ ماڈرن ذریعہ کمیونیکیشن، سوشل میڈیا، گوگل فارمز کے استعمال کو اپناتے ہوئے مسائل کی بہتر نشاندہی کریں تا کہ مسائل کا حل یقینی بناتے ہوئے ایبٹ آباد اور یہاں کے لوگوں کی بہتری کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے