سوات (مانند نیوز ڈیسک) سواتمسلم ہینڈز کی جانب سے سوات کے برف پوش علاقہ  ملم جبہ میں غریب اورمستحق لوگوں میں ونٹرکٹس تقسیم, 250 خاندانوں میں رضائی، گرم شالز، سویٹر، گرم ٹوپیاں، جرابے، فی خاندان 20کلو کوئلہ اوردیگر سامان پر مشتمل پیکجز تقسیم کردئیے گئے، ریجنل ڈائریکٹرمسلم ہینڈ ز خیبرپختونخوا رحیم اللہ خان اوران ٹیم نے برف پوش علاقہ ملم جبہ غریب اورمستحق افراد کوان کے دہلیزپر سردیوں کے پیکجز فراہم کردئیے، تفصیلات کے مطابق مسلم ہینڈز پاکستان کی طرف سے فلاحی وسماجی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور خیبرپختونخوا کے دیگرعلاقوں کی طرح سوات میں بھی ان کی طرف سے غریب اورمستحق لوگوں میں سردیوں کے حوالے سے خصوصی پیکجز تقسیم کئے گئے، اس سے قبل انہوں نے کانجو اورمدین میں بھی اس طرح کی سامان تقسیم کرچکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں انہوں نے سوات کے سرد ترین اوربرف باری سے متاثرہ علاقہ ملم جبہ میں 250 خاندانوں میں پیکجز تقسیم کئے س سلسلے میں مسلم ہینڈ خیبرپختونخوا کے ریجنل ڈئریکٹر رحیم اللہ خان نے پروگرام منیجر منعم شاہ اور فنانس منیجر عبدالغفور سمیت علاقہ ملم جبہ کادورہ کیاجہاں انہوں نے ملم جبہ کے دور آفتادہ علاقہ گٹ اورعلاقہ بیش بنڑ میں 250 خاندانوں میں فی خاندان رضائی، گرم سویٹر مردانہ، گرم شالز گرم سویٹر(زنانہ) گرم ٹوپیاں، جرابے اور 20کلو کوئلہ وغیرہ پرمشتمل پیکجز تقسیم کئے، جس پر غریب اورمستحق افراد نے مسلم ہینڈز کاخصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے ان کی اس کارخیراور غریبوں کے ساتھ تعاؤن پر شکریہ اداکرتے ہوئے ان کے لئے خصوصی دعا بھی کی اس موقع پر مسلم ہینڈز صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر رحیم اللہ خان نے بتایاکہ مسلم ہینڈز پاکستان کے مختلف علاقوں، بلوچستان، آزادکشمیر اورخیبرپختونخوا مں فلاحی کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردی کی پیکجز تقسیم کرنے کیلئے مستحق لوگوں کاانتخاب کیاجاتاہے۔ کانجو اورمدین میں پیکجز تقسیم کرنے کے بعد اب ملم جبہ اوربیش بنڑ کے علاقوں میں پیکجز تقسیم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈ سوات میں دوسکولز چلارہی ہے، مدین اورکانجو میں یتیم اوربے سہارا بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کیاجارہاہے۔ اس کے علاوہ مانسہرہ اور پشاورمیں بھی 2000(دوہزار)سے زائدبچے اوربچیا ں مسلم ہینڈز کے زیراہتمام مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جن میں زیادہ تر 70فیصد بچے یتیم ہیں ان کوتعلیم کتب، یونیفارم مفت اورماہانہ500روپے دیاجاتاہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے