نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) خون سفید ہوگیا بھائیوں نے جائیداد کی خاطراپنے سگے بھائی کو قتل کرکے ابدی نیند سلا دیا جائیداد کیلئے اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے والے دونوں بھائی گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم۔واقعات کے مطابق25-12-2021کو مسماۃ (ر) بیوہ عرفان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر عرفان اپنے 02 بھائیوں عدنان اور انعام، پسران عجب خان کیساتھ گھر سے نکلا تھا جو تاحال واپس نہیں آیا۔رپورٹ پر فوری طور پر انکوئری شروع کر دی گئی۔دوران انکوئری پولیس کو ایک لاوارث لاش ملی جس کی شناخت کرنے پر معلوم ہوا لاش عرفان ولد عجب خان ساکن ضوانی خیل کی ہے۔دوران تفتیش پولیس کو ملزم کے بھائیوں کے بیانات پر شک ہوا کہ جنکو باقاعدہ طور پر شامل تفتیش کیا گیا۔تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان نے اپنے سگے بھائی عرفان کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کرکے پھینک دیا تھا۔ملزمان عدنان اور انعام پسران عجب خان ساکنان ضوانی خیل نوشہرہ کلاں کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔