جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر میں جمرودپریس کلب کی نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا جس میں ظاہرشاہ صدر، امیززادہ جنرل سیکرٹری، حکمران خان فنانس سیکرٹری،شفاعت خان سینئرنائب صدر،علی محمد نائب صدر،محمد شفیق جوائنٹ سیکرٹری اور دلاورخان پریس سیکرٹری کے عہدوں پر بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمرودپریس کلب الیکشن کمیٹی نے الیکشن 2022کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لئے 26-12-2021سے 28-12-2021 رات 9بجے تک کا ٹائم دیا تھاجس میں مندرجہ بالا امیدواروں نے مطلوبہ وقت میں کاغذات نامزدگی مختلف عہدوں کے لئے جمع کئے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے۔الیکشن کمیٹی نے جمرود پریس کلب ممبران کو 29-12-2021دوپہر 12بجے تک نامزد امیدواران پر اعتراضات کے لئے درخواستیں جمع کرنے کا وقت دیا۔جبکہ نامزد امیدواروں پر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔جس کے بعد الیکشن کمیٹی نے تمام امیدواروں کو مطلوبہ عہدوں پر بلامقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کیاجس میں جمرودپریس کلب کی نئی کابینہ برائے سال 2022کے لئے ظاہر شاہ صدر، امیرزادہ جنرل سیکرٹری، حکمران خان فنانس سیکرٹری،شفاعت خان سینئرنائب صدر،علی محمد نائب صدر،محمد شفیق جوائنٹ سیکرٹری اور دلاورخان پریس سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔منتخب ہونے کے بعد لوگوں کا مبارکباد کیلئے تانتا بانتا لگا رہا۔صدرظاہر شاہ اور جنرل سیکرٹری امیرزادہ نے اپنی نئی کابینہ کی طرف سے سب کا شکریہ اداکیا اور اس موقع پر انہوں نے جمرودپریس کلب ممبران کی فلاح وبہود کے لئے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی اور عوام کی آواز حکام بالا تک پہنچانے میں بھرپورتعاون کرانے کا وعدہ کیا۔