سوات (مانند نیوز ڈیسک) خدمات تک رسائی کمیشن کی ڈویژنل سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کی۔ اجلاس میں ملاکنڈ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز نے شرکت کی۔ خدمات تک رسائی کمیشن کی جانب سے سال 2021 میں ملاکنڈ کے اضلاع کی کارکردگی اجلاس کو پیش کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 2021 کے دوران باجوڑ، شانگلہ اور دیر اپر کی کارکردگی 100 فیصد رہی جبکہ سوات 98 فیصد، دیر لوئر 97, چترال لوئر 97 اور بونیر کی کارکردگی 95 فیصد رہی۔ خدمات تک رسائی قانون کے تحت کمیشن نے 44 مختلف خدمات میں اضلاع کی کارکردگی کو جانچا اور خدمات کی فراہمی کی نگرانی کرتے ہوئے ملاکنڈ کے اضلاع میں 32 اجلاس منعقد ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رپورٹنگ کے طریقہ کار کو مذید تیز اور بہتر بنانے کے لئے خدمات تک رسائی کمیشن جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے لئے منصوبے پر کام کررہا ہے اور نئے سال میں رپورٹنگ کا طریقہ کار ڈیجیٹل کردیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے اضلاع کی کارکردگی کو سراہا اور 100 فیصد نتائج یقینی بنانے کے لئے مذید اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاسوں کا انعقاد وقت پر یقینی بنائیں اور محکموں کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں تاکہ عوامی خدمات کمیشن کے مقرر کردہ ٹائم لائن کے مطابق عوام کو فراہم ہوں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا مذید کہنا تھا کہ تمام ضلعی انتظامیہ بہتر اقدامات کرتے ہوئے خدمات کی فراہمی میں رکاوٹوں کو دور کریں اور ایسے اقدامات کو فروغ دیں جن سے عوام کو سروسز کا حصول دفتروں کے چکر لگائے بغیر ہی ممکن ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ پریکٹسس کا ہر سطح پر قلع قمع کیا جائے اور خدمات کی فراہمی کرتے ہوئے معزور افراد، بچوں، خواتین اور یتیموں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے صوبے میں درجنوں ایسے قوانین متعارف کئے گئے ہیں جن سے گوڈ گورننس کو فروغ دیا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے