پشاور (مانند نیوز ڈیسک) نئی پشتو اداکارہ ماڈل و گلوکارہ  فاطمہ گل نے کہا ہے کہ میرٹ اور محنت پر یقین رکھتی ہوں کامیابی کیلئے سفارش کی ضرورت نہیں میرٹ اور محنت ہی کامیابی کا زینہ ہے، جس کے لیے آپ کو کسی لابی یا سفارش کی ضرورت نہیں ہوتی، فلم، ٹی و ی اور فیشن انڈسٹری میں ذاتی پسند نا پسند کو ہی ترجیح دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ اور اداکاری  دونوں شعبوں میں اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ شوبز انڈسٹری میں کامیابی کے لیے آپ کو کافی تگ ودو کرنا پڑتی ہے، مگر بلند حوصلے اور محنت پر یقین رکھنے والے اپنی منزل پر پہنچ ہی جاتے ہیں۔ماڈل و اداکارہ کی پہچان بنانے کے لیے ہر مشکل کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، حالانکہ اس دوران کافی ایسے مواقع آئے کہ شوبز چھوڑ دوں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ ابتدائی مراحل میں ہے جس میں بہتری لانے کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے