باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر زکواۃ وعشر اور سماجی بہبود انورزیب خان نے ضلع باجوڑ میں راغگان ٹو نازکئی 2.8کلومیٹر سڑک کے بحالی چوڑائی اور بلیک ٹاپنگ منصوبے کا افتتاح کیا۔ جس پر 56.49ملین روپے لاگت آئیگی۔ بعد ازاں پارٹی اراکین اور قومی مشران کے ہمراہ انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے باجوڑ سمیت حلقے میں سڑکوں کی تعمیر،صاف پانی کی فراہمی، مساجد اور ٹیوب ویلوں کیلئے سولرائزیشن اور تعلیمی میدان میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہیں۔جس میں حاجی لونگ ٹو پشت،چیلارگام ٹو برملاسید، ٹنڈئی ٹو اسلام گٹ، طورہ غنڈئی ٹو کولالہ۔ ارنگ مین روڈ،کولالہ ٹو ارنگے اور چینار ٹو غنڈئی سڑکیں روڈ شامل ہیں جبکہ باجوڑ کیلئے3 ڈگری کالجز پہلے سے منظور ہوچکے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں قوم کو مایوس نہیں کرونگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راغگان ڈیم میں کارپارکنگ اور سیاحوں کیلئے ہوٹل بنانے پر کام جاری ہے اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان بہت جلد باجوڑ کا دورہ کرکے کالجز کے افتتاح سمیت راغگان ڈیم کا باقاعدہ دورہ کریں گے جس کے بعد سیکیورٹی کے تحت ڈیم کو عام سیاحوں کیلئے کھولا جائیگا۔