طورخم (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کی جانب سے افغانستان کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 1800 میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ افغان حکام کے حوالے کردی گئی۔  وزیراعظم عمران خان نے 22 نومبر2021 کو انسانی ہمدردی کے تحت افغانستان کے لئے 5 ارب روپے مالیت کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس امدادی سامان میں 50 ہزار میٹرک ٹن گندم، ہنگامی طبی سامان وادویات، سرد موسم میں کارآمد خیمے اور دیگر ضروری اشیاشامل ہیں۔ وزیراعظم کے اس فیصلے کے تحت پاکستان سے افغانستان برآمد ہونے والی کلیدی اشیاپرٹیرف اور سیلز ٹیکس میں کمی کی منظوری بھی شامل ہے۔ حکومت پاکستان کے اس اقدام کے تناظر میں 1800(میٹرک ٹن)گندم کی پہلی کھیپ طورخم کے مقام پر افغانستان کے حوالے کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے