ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کا صفائی کے حوالے سے ہسپتال کا دورہ۔کوڑا کرکٹ، چاہے ہمارے گھر کے باہر سڑکوں پر پڑا ہو یا پھر کسی اور مقام پر بکھرا ہو، ہمیشہ ہی آنکھوں کو بُرا لگتا ہے۔ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق تفصیلات کے مطابق ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے صفائی کے حوالے سے ہسپتال کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ان کے ہمراہ میڈیکل ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی،ایچ او ڈی فیسلیٹی منجمنٹ فاروق شاہ، ایڈمن آفیسر ایچ آر جواد تاج، ڈی ڈی ایم ایس وقار تنولی اور میڈیا مینیجر ملک سیف اللہ موجود تھے۔ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے ہسپتال کے مین کوڑے والی جگہ کی صفائی کا معائنہ کیا جہاں پر انہیں ایچ او ڈی فیسلیٹی منجمنٹ فاروق شاہ، ایڈمن آفیسر ایچ آر جواد تاج نے ہسپتال کے کچرے اور صفائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ جس کے بعد ڈین پروفیسر ڈاکٹر فاروق نے کچرے کے لیے مخصوس ایک نئی جگہ بنانے کا حکم دیا اور خود کچرے کی جگہ کے لئے مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا اسی حوالے سے ڈین پروفیسر ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں صفائی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین، فلیٹس میں رہنے والے ہسپتال ملازمین، ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ اور کینٹین مالکان سے گزارش ہے کہ کوڑے کے لئے جو جگہ مختص کی گئی ہے کوڑے کو وہاں اندر جا کر پھینکے تاکہ کوڑا باہر روڈ پر نا آئے اور راستے سے گزرنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔ اس کام کی انجام دہی کے لیے ہر ایک کو پورے خلوص دل کے ساتھ اقدامات کرنے ہوں گے تب ہمارے اس ادارے میں صفائی قائم ہو گی.