الحدیدہ (مانند نیوز ڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کا ایک کارگو بحری جہاز روابی کو ہائی جیک کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے جزیرہ سقطری سے جازان بندرگاہ جانے والے سمندری مشن پر مامور بحری جہاز کو ہائی جیک کرلیا ہے تاہم ابھی قذاقوں نے مطالبات پیش نہیں کیے ہیں۔سعودی اتحادی افواج کے ترجمان جرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے جھنڈے والے کارگو بحری جہاز میں یمن کے ایک اسپتال کے لیے ایمبولینس، طبی آلات، مواصلاتی آلات، خیمے، ایک فیلڈ کچن، فیلڈ لانڈری یونٹ اور تکنیکی اور حفاظتی معاونت کا سامان لایا جا رہا تھا۔ترکی المالکی نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے بحری قذاقی کا یہ عمل خطے کے لیے خطرہ ہے جس نے جنوبی بحیرہ احمر اور باب المندب آبنائے میں آزادانہ اور محفوظ بحری سفر اور بین الاقوامی تجارت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔جنرل المالکی نے حوثی باغیوں کو خبردار کیا کہ فوری طور پر کارگو جہاز کو آزاد کردیں ورنہ روایتی بین الاقوامی انسانی قانون، سمندر میں مسلح تنازعات پر سان ریمو مینوئل اور سمندر کے قانون پر اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے