ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عوامی مقامات پر جو شہری بغیر ماسک کے نظر آئیں گے ان پر ایک ہزار سعودی ریلا جرمانہ کیا جائے گا۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 50 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ماسک کی دوبارہ خلاف ورزی زیادہ نقصان دہ ثابت ہو گی۔ دوسری بار ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پورے ملک میں تمام بند اور کھلے مقامات پر ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کے ایس او پیز پر عمل ضروری ہے۔وزارت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حرمین شریفین سمیت تمام تجارتی اداروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدر آمد شروع کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں کورونا کی تیسری لہر شروع ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز ایک دن میں 1024 کورونا کیسز سامنے آئے۔مجموعی کیسز 5 لاکھ 58 ہزار سے بڑھ چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے