ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایبٹ آباد واسا عامر زکی کا کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کا دورہ۔دورے کے دوران ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس ڈاکٹر امتیاز علی خان، چیئرمین انوائرومینٹل سائنسزڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد اور دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر زکی نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ایبٹ آباد کیمپس کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس ڈاکٹر امتیاز علی خان، چیئرمین انوائرومینٹل سائنسز ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد اور دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں اداروں کے نمائندگان نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی، استعداد کار اور مستقبل کی منصوبہ بندیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا عامر زکی نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی کے پاس انوائرومینٹل اور جیوگرافی ڈیپارٹمنٹ میں بہترین ماہرین موجود ہیں جنکی تعاون سے ایبٹ آباد کے شہریوں کے میونسپل سروسز کے مسائل جدید طریقوں سے حل کئے جاسکتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ واسا ایبٹ آباد کے پاس شہر کو صاف رکھنے کی صلاحیت جبکہ کامسیٹس کے پاس مہارت موجود ہے تو کیوں نہ مل کر عوام کی آسانی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباء سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، واٹر سپلائی سسٹم، واٹر سپلائی ڈسٹری بیوشن سسٹم، سیوریج سسٹم وغیرہ کے اوپر ریسرچ کرچکے ہیں جو واسا کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے واسا کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا جس کے لئے دونوں اداروں کے درمیان ایم او یو کے ذریعے مل کر کام کیا جائے گا۔دونوں اداروں کے سربراہان کے درمیان سالڈ مینجمنٹ، سروے، جی آئی ایس میپنگ، واٹر سپلائی ڈرائنگ نیٹ ورک، واٹر سپلائی ڈسٹری بیوشن سسٹم، عوامی آگاہی، سولڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ، واٹر فلٹریشن اور خیبر پختون خواہ سیٹیز امپرومنٹ پروجیکٹ میں مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا جس کے آغاز کے لئے جلد عملی اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔میٹنگ میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کے جنرل منیجر آپریشنزانجینئر ذیشان پرویز، ڈپٹی منیجرسالڈ ویسٹ منجمنٹ انجینئر جاوید عباسی، ڈپٹی منیجر واٹر سپلائی انجینئر نعمان قبول اورڈپٹی منیجر میڈیا و کمیونیکیشن عمر سواتی بھی موجود تھے۔