ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) بلدیاتی الیکشن 2021اورکرسمس کے موقع پرفرائض کی بہترین انجام دہی۔ڈپٹی کمشنرہنگوکی جانب سے پو لیس افسران،اہلکاروں وعملہ کوتعریفی اسناد سینوازاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواکرام اللہ خان(PSP) نیاپنے دفترمیں پولیس افسران واہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ ہنگومحکمہ پولیس میں ہیڈکلرک کی اسامی پرخدمات سرانجام دینے والے محمدشعیب کیتبادلے پرموصوف کیلئے الوداعی تقریب بھی منعقدکی گئی۔ان کی خدمات کوسراہا گیا اورتحائف بھی پیش کیے گئے۔ ترجمان ہنگوضلعی پولیس کیمطابق  بلدیاتی الیکشن2021سمیت کرسمس کے مواقع پر فرائض کی بہترین انداز میں سرانجام دہی پرڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈسرمدسلیم اکرم کی جانب سیڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو اکرام اللہ خان نے اپنے آفس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرعظمت خان بنگش،انسپکٹرولایت شاہ خان،ایس ایچ اوتھانہ صدر نیاز محمدخان،پے افیسر محمدسعیدخان،او ایس ائی شیرزمان خان،ہیڈکنسٹیبل سلطان اضغر،پی اے ٹوڈی پی او ہنگووجاہت حسین,محررتھانہ سٹی اے ایس آئی شفیع اللہ خان کوبہترین کارکردگی سرٹیفکیٹ جبکہ تھانہ سٹی کینوتعینات ایس ایچ او نبی خان،کنسٹیبل ناصرحسین،کنسٹیبل عالمزیب اورکنسٹیبل عاطف کوڈی پی او ہنگوکیسی سی تھری سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔دریں اثناء تبادلہ پانے والے ہنگوپولیس کے سینئیرکلرک محمدشعیب کو الوداعی تقریب کے موقع پر ان کی بہترین پیشہ ورانہ  فرائض کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی اوہنگواکرام اللہ خان ودیگرپولیس افسران اورسٹاف عملہ کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے