ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگوتھانہ سٹی کے نوتعینات ایس ایچ او محمدنبی خان نے ہنگوٹریڈ یونین کے عہدیداروں کیساتھ سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر اہم اجلاس کا انعقاد کیا ہے۔اجلاس میں بازار کے اندر ہیوی گاڑیوں کے داخلے، کھلونا نمااسلحہ کی خریدو فروخت،موٹرسائیکل کی ون ویلنگ پر پابندی سے متعلق امور زیربحث لائے گئے جبکہ ہنگو بازار سے ناجائز تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کے خاتمے کیلئے بھی مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی نبی خان نے ٹریڈ یونین کے عہدیداروں سے مخاطب ہوتے ہوکر کہا  کہ مجرمانہ سرگرمیوں سمیت رو زمرہ معملات میں درپیش مسائل کا خاتمہ عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی  قربانی  سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔موٹرسائیکل کی ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی، قمار بازی اور سود خوری جیسے دیگر غیرقانون افعال کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے معاشرتی جرائم کی بیخ کنی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ایس ایچ اومحمدنبی خان کا کہنا تھا  کہ قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں لہذاانصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مظلوم کی داد رسی اوروظالم کی سرکوبی  اور شہریوں کے حقوق کی یکساں پاسداری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے