مانسہرہ (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختو نخوا حکومت کی جانب سے سردیوں کی چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن کی خلاف ورزی پر مسلم ایجوکیشن سسٹم سکول مانسہرہ کو سیل کر دیا گیا۔ طلبہ و طالبات اور محترم والدین کی جانب سے موصول شدہ شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر قاسم علی خان ڈپٹی کمشنر، مانسہرہ کی ہدایات پر حسرت خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو مانسہرہ نے آج مورخہ 05.01.2022 کو دی مسلم ایجوکیشن سسٹم شاہراہ قراقرم کا دورہ کیا اور سکول انتظامیہ سے ملاقات کی۔ سکول معائنہ کے دوران طلبہ و طالبات کو سکول بلانے اور حکومتی نوٹیفیکیشن کی خلاف ورزی پر مذکورہ سکول کو غیر معینہ مدت کے لئے سیل کر دیاگیا۔