سوات(مانند نیوز ڈیسک) سوات کمشنر ملاکنڈڈویژن ظہیرالاسلام نے کہا ہے کہ اصلاحی سوچ رکھنے اورلوگوں کے راضی نامے کرنے اورمحبت بانٹنے والے عظیم لوگ ہوتے ہیں، معاشرتی اصلاح اورلوگوں کے آپس کے اختلافات ختم کرکے ان کو بھائی چارے کادرس دینا باصلاحیت لوگوں کی پہچان ہے اصلاحی کمیٹی کانجو کے رضاکارانہ طورپر اصلاحاتی پروگرام کوعوام اور حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اصلاحی کمیٹی کانجو کی طرح رضاکارانہ خدمات کاجذبہ رکھنے والے سماجی فلاحی تنظیموں کی مکمل حمایت کریں گے، ہمارے معاشرے کواس طرح جذبہ خدمت خلق سے سرشار لوگوں اوررضاکاروں کی ضرورت ہے اصلاحی کمیٹی کانجو کی کارکردگی دیگرغیرسرکاری تنظیموں کیلئے قابل تقلید ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اصلاحی کمیٹی کانجو کے دفتر میں سوشل ویلفئیرسوسائٹی /اصلاحی کمیٹی کانجو کے عوامی خدمات کی 43 سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اصلاحی کمیٹی کانجو کے صدر پروفیسر میاں نورنواب، جنرل سیکرٹری سیدانعام الرحمان، فنانس سیکرٹری عزیز احمد امین اورسیداصغرعلی شاہ نے بھی خطاب کیا اور اصلاحی کمیٹی کانجو کی 43 سالہ کارکردگی تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی اوراس عزم کاعادہ کیاکہ خدمت خلق کاسلسلہ جری رہیگا، اس موقع پر کمشنرملاکنڈڈویژن ظہیرالاسلا م نے اصلاحی کمیٹی کے کابینہ صدر پروفیسر میاں نور نواب، جنرل سیکرٹری سیدانعام الرحمن، سبحان علی خان، عزیز احمد امین، غفورخان عادل، سیداصغرشاہ، احمدبشیر، احسان الرحمان، سیداکرام الرحمان، سراج خان، عبدالکبیرخان، یارمحمدلالہ، شیرمحمدخان سے ان کے عہدوں کاحلف لیااورانہیں بہترکارکردگی پر اعزازی کارڈز سے نوازا۔ تقریب سے سوشل ویلفئیر سوات کے آفیسر نصرت سلطانہ نے سوشل ویلفئیر سوسائٹی اصلاحی کمیٹی کانجو کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کرائی، کمشنرملاکنڈڈویژن کے خطاب سے قبل اصلاحی کمیٹی کانجوکے لیگل ایڈوائیزر ملک احمدجان نے قرآن وسنت کی روشنی پراصلاحات اورراضی ناموں کے حوالے سے خطاب کیا۔ کمشنرملاکنڈڈویژن نے لوگوں پر زوردیاکہ وہ آگے آئیں اورمعاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں اپنابھرپور کرداراداکریں۔ انہوں نے کہاکہ آپس کے اختلافات کو ہم مل بیٹھ کر حل کرسکتے ہیں اوراس سلسلے میں اصلاحی کمیٹی کانجو کے نقش وقدم پر چلتے ہوئے ہم معاشرتی برائیوں کاخاتمہ کرنے کیساتھ ساتھ نفرت اورجنگ جھگڑوں اورمنشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں واضح رہے کہ اصلاحی کمیٹی کانجوکو صوبہ خیبرپختونخوا میں لوگوں کے آپس کے تنازعات ختم کرانے اورراضی نامے کرانے میں ایک منفرد مقام حاصل ہے جبکہ سیدانعام الرحمن نے اس حوالے اپنی پوری زندگی اس عظیم مقصد کیلئے وقف کیاہواہے۔