بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ملاکنڈمیں جاری1ارب روپے کی خطیر لاگت کے مختلف منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی وخوشحالی اورپبلک ریلیف کے نئے دور کا آغاز ہو گامہنگائی اور بجلی بلوں میں ایف پی اے کی سنگینی کااحساس ہے بلدیاتی الیکشن کیلئے ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ شکیل احمد خان نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں بارے دی گئی بریفننگ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ایکسئین انجینئر خالد عثمان اور ایس ڈی او انجینئر منیب خان نے صوبائی وزیر کو اے ڈی پی اور بیو ٹی فکیشن پراجیکٹ کے تحت جاری بیسک نیڈ اور انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبوں پر کام کی رفتارمدت تکمیل اور درپیش مشکلات بارے تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ بیوٹی فکیشن کے تحت 35کروڑ روپے کی لاگت سے بٹ خیلہ تھا نہ ٹاؤن طو طہ کان اور زیارت میں سٹریٹ لائٹ اوربٹ خیلہ فیملی پارک پر کام جاری ہے جبکہ ظفر پارک سفاری پارک پیران سبزی منڈی کی کینال روڈ کی اپگریڈیشن بھی منصوبے کا حصہ ہے اس کے علاوہ اے ڈی پی میں سڑکوں کی تعمیر پختگی وتوسیع کے کل25کروڑ روپے مالیت کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں تعلیم کے شعبے میں سکولز کی اپگریڈیشن اور نئی بلڈنگز کی تعمیر پر 30کروڑ خرچ ہو نگے صوبائی وزیر نے میڈیا کوبتایا ایک ارب روپے کے ان ترقیاتی منصوبوں سے علاقے ترقی وخو شحالی جبکہ عوام کو ریلیف ملے گا انھوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کو موجودہ مہنگائی اور بلوں میں اضافے کا پوری طر ح احساس ہے پارٹی کے اندر اس بارے سنجیدہ بحث جاری ہے تا کہ اس پر قابو پایا جا سکے تاہم یہ حقیقت ہے اور عوام کو تسلیم کر نا ہوگا کہ یہ سب کچھ پچھلی حکومتوں کی لوٹ مار ناقص پالیسوں اوربجلی کے مہنگے معاہدوں کے اثرات ہیں ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ غلطیوں کے ازالے کیلئے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں تمام فیصلے سنجیدگی میرٹ اور مشاورت سے کئے جائیں گے۔