کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے21 ہزار نئی بھرتیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا، عدالت نے آئندہ سماعت تک سندھ حکومت کو بھرتیوں سے روک دیا۔ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت پر ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ سکھر آئی بی اے سے بھرتیوں کا عمل روکا جائے۔درخواست میں سکھر آئی بی اے سے ٹیسٹ کا طریقہ کار چیلنج کیا گیا، درخواست گزاروں کے مطابق 38 سے زائد محکموں میں بھرتیاں کی جا رہی ہیں، بھرتیوں کے طریقہ کار میں بے ضابطگیاں ہیں جس کا مقصد کراچی کے نوجوانوں کو نوکریوں سے محروم کرنا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ 3 جنوری 2020 اور 6 فروری 2020 کو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے اور گریڈ5 سے 15 کی آسامیوں کے لیے خاموشی سے کارروائی کی گئی۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کو خلاف ضابطہ ٹیسٹنگ کا کنٹریکٹ دیا گیا، نئے طریقہ کار کے تحت آئی بی اے کراچی کے بجائے نوکریاں سکھر آئی بی اے سے ہوں گی۔عدالت نے بھرتیوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن بھی آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے