اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایوی ایشن کی عالمی تنظیم اکاؤ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں جس کے بعد پاکستانی پائلٹس اور پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز پر عائد سفری پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔ہوا بازی کی عالمی تنظیم  انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ)کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں سی اے اے پر سے سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن کا اعتراض اٹھانے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ اکاؤ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پراپنے تمام سیفٹی اعتراضات واپس لے لیے ہیں اور اہم سیفٹی اعتراضات پر سول ایوی ایشن پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔اکاؤ کی جانب سے اعتراضات واپس لینے کے بعد پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر یورپ، برطانیہ اور امریکا کے سفر کیلئے عائد پابندیاں بھی ختم ہوگئی ہیں۔اکاؤ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی پرپائلٹس کو لائسنس جاری کرنے کی پابندی بھی ہٹالی ہے جس کے بعد پاکستانی پائلٹس کیلئے امتحانات کا انعقاد کیا جاسکے گا جبکہ پاکستانی پائلٹس پر بیرون ملک پرواز کیلئے عائد پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اکاؤ کے فیصلے کے بعد پروازیں بحال کرنے کیلئے یورپی یونین اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن کو خط لکھ دیا ہے اور ان کی جانب سے بھی رواں ہفتے ہی مذاکرات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ڈپٹی ڈی جی نے کہا کہ امید ہے پابندیاں جلد ختم ہونے کے بعد پی آئی اے یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں شروع کرسکے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے