سوات (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا موجودہ سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کاامکان۔ محکمہ موسمیات پی ڈی ایم ایخیبر پختونخوانے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا.چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ محکمہ موسمیات شانگلہ، سوات، بونیر، دیر، چترال، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان.بارشوں و برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے شریف حسین کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ھیلپ لائن 1700 پر اطلاع دیں۔