لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈی جی پی آر کے زیر اہتمام چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت میڈیا گریجوایٹس میں سرٹیفکیٹس و چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت میڈیا گریجوایٹس میں سرٹیفکیٹس و چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لئے ایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ تک لے جا رہے ہیں، باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دیں گے، پنجاب کی تاریخ میں 740 ارب روپے کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دینے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہوا ہے، گراس روٹ لیول پر ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، عوام کی بہتری کے لئے حکومت پوری طرح یکسو اور متحرک ہے، چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ،پنجاب کے نوجوانوں کو ملازمتوں کے لئے عمر کی حد میں 2 سال کی رعایت دی جائے گی، پی ایم ایس کے امتحان میں بھی امیدوارو ں کو عمر میں 2 سال کی رعایت دیں گے۔