نورسلطان (مانند نیوز ڈیسک) قازقستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرے  کئے گئے،جھڑپوں میں 12پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک  ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیل کے ذخائر سے مالا مال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قازقستان میں مظاہرے تیسرے روز بھی شدت اختیار کرگئے۔ الماتے مین سکوائر پر فورسز اور سیکڑوں مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے،مظاہرین نے الماتے کے ہوائی اڈے پر قبضہ کر لیا تھا جبکہ مظاہرین نے پولیس کے کئی دفاتر پر بھی دھاوا بولا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ روس قازق صدر کی درخواست پر بگڑتے حالات پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اپنی فوج بھیج رہا ہے، الماتے شہر کے بعد دارالحکومت نورسلطان میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر د ی گئی۔حکومت کو برطرف کئے جانے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیے جانے کے باوجود مظاہرین سڑکوں سے جانے کو تیار نہیں، 2019 میں صدر ناذربیاف کے استعفے سے سبق سیکھتے ہوئے مظاہرین کا ماننا ہے کہ حکومت میں تبدیلی ہمیشہ مطلوبہ نتائج نہیں لاتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے