نوشہروفیروز (مانند نیوز ڈیسک) سانگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم کے قریب مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ریلوے حکام کے مطابق ٹنڈوآدم ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانیوالی کنٹینرز کی بوگیوں والی مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں اچانک پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا اور متعدد ٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشنوں پر روک دیاگیا، امدادی ٹیموں اور ریلیف ٹرین کو جائے حادثہ کے مقام کی جانب روانہ کردیاگیا۔ریلوے کا عملہ کرین کے ذریعے اتری ہوئی بوگیوں کو ہٹانے میں مصروف رہا۔ریلوے حکام نے کہا کہ جلد کام مکمل کر کے متاثر ہونے والا ریل کا اپ ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے