چکدرہ ( مانند نیوز ڈیسک )ادینزئی وادی لڑم نے سفید چادر اوڑھ لی‘ برفباری
جاری‘سردی کا راج برقراربجلی کا نظام درہم برہم،گیس غائب،سوختہ لکڑی اب لو گوں کی دسترس سےباہر،بیشترپہاڑی علاقوں میں پا نی کی وجہ س مقامی مکین دوردراز علاقوں سے صاف لانے پر مجبور ہے،ادینز ئی لو ئر دیرکے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔وادی لڑم ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی،لوئر دیر میں سردی کا راج برقرار ہے۔بلکہ گزشتہ تین دنوں سے موسم میں مذید شدت آئی ہے۔سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔خراب سڑکوں کی وجہ سے سیاح پکنک سپاٹ تک نہیں پہنچ پاتے۔سخت سردی،خراب اور دشوار گزار راستوں کے باوجوں سیاحوں نے وادی لڑم کارخ کرلیاہے۔شدید برفباری کیو جہ سے مقامی لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔برفباری کیو جہ سے بجلی کا نظام درہم برہم اور گیس غائب ہو گیا ہے۔جبکہ جلانے کے لیے سوختہ لکڑی اب لو گوں کی دسترس سے باہر ہیں۔