کاٹلنگ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ جبر پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر مقتول کی منگیتر کو آشنا سمیت گرفتار کر لی گرفتارملزمان نےاعتراف جرم بھی کرلیا .تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ جبر کی حدود زرداد بانڈہ ساولڈھیر میں مورخہ 18 دسمبر2021 کو مسمی امجد ولد غلام حیدر کی قتل کی رپورٹ مقتول کے بھائی محمد جمیل کی مدعیت میں ملزم/ ملزمان نامعلوم کے خلاف تھانہ جبر میں درج کی گئی تھی۔اس اندھے قتل کا ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر ذاھد اللہ نے نوٹس لیتے ہوئے اس اندھے قتل کا سراغ لگانے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی رورل اعجاز خان، ایس ایچ او بشیرخان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیا۔پولیس ٹیم نے دن رات ایک کرکے اس کیس کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیتے ہوئے سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان مقتول کی منگیتر مسماة (ف) دخترتاج ولی اوراسکے اشنا کامران ولد امیرنواب ساکنان زرداد بانڈہ ساولڈھیرتک رسائی حاصل کرکے دونوں ملزمان کوگرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو وجہ عناد مقتول کی منگیتر مسماة (ف) اوراسکے ساتھی ملزم کامران کے مابین دوستانہ تعلقات تھے جس پر دونوں ملزمان نے مقتول کو اپنے راستے سے ہٹانے کے لئے منصوبہ بندی کی اور مقتول کو بہانے سے بلا کرقتل کیا۔گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔