کاٹلنگ(مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ گوہر علی اور ٹی ایم اے سٹاف کا مشترکہ تجاوزات کے خلاف بازار میں کاروائیاں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گوہر علی نے ٹی ایم اے انکروچمنٹ سٹاف کے ہمراہ کاٹلنگ بازار میں عارضی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈھابے، ٹھیلے، ہتھ رہیڑیاں وغیرہ کو سڑک کے دونوں اطراف اور فٹ پاتھ سے ہٹوا دیا جسکی وجہ سے پیڈل چلنے والوں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی ۔اسی دوران 3 افراد بھی گرفتار کر لیے اسکے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گوہر علی نے اشیاء خوردنوش و دیگر دکانوں پر نرخنامہ کے مطابق فروخت جاری کردہ ضابطہ اخلاق و کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بس اڈہ کاٹلنگ کا چیکنگ کی واش روم چیک کی اور پولی تیھین شاپنگ پلاسٹک بیگز کے حوالے سے چیکینگ کی اسسٹنٹ کمشنر نے رحیم اللہ یوسفزٸی پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ بازار میں کسی کو بھی تجاوزات کی اجازات نہیں ہوگی ۔اور اگر کسی نے بھی خلاف ورزی کی تو انکے خلاف سخت قانونی کاررواٸی ہوگی ۔۔۔