نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) سی این جی کی بندش پبلک ٹرانسپورٹرز کے وارے نیارے،پشاور نوشہرہ، نوشہرہ مرادن اور نوشہرہ اٹک کے دگنا کرایہ وصول کرنے لگے، مسافر وں کو منزل مقصود تک پہنچنے میں شدید دشواریاں، ٹرانسپوٹرز کا دگنا کرایہ وصولی پر محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک حکام کی مکمل خاموشی عوام رل گے تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے سرد موسم کے دوران گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع نوشہرہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں سی این جی سٹیشنز کا (20جنوری 2022 تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں سی این جی سٹیشنز کی بندش کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹرز، لوکل ٹرانسپوٹرز نے مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچنے کیلئے منہ مانگے کرایہ وصول کرنے لگے جبکہ بعض مقامات پر تو ڈبل کرایہ وصولی کا بھی انکشاف ہو چکا ہے اس سلسلے میں مسافروں کا کہنا تھا کہ کہاں گئے وہ ریاستی ادارے محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس سمیت دیگر ادارے جو عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں، واضح رہے کہ سی این جی بندش کی وجہ سے نوشہرہ، پشاور، مردان، چارسدہ روٹس کی سڑکیں پر ٹریفک کی رونی معمول سے انتہائی کم بلکہ نہ ہونے کے برابر تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے